یاجوج ماجوج 330

یاجوج ماجوج کون ہیں؟اور یہ کب نکلیں گئے اور کیا کیا تباہی کریں گئے

یاجوج ماجوج کون ہیں؟اور یہ کب نکلیں گئے اور کیا کیا تباہی کریں گئے

سکائی اردونیوز۔یہ یافث (یہ نوح علیہ السلام کےبیٹےہیں یہ مومن تھےترکی لوگ انکی نسل سےہیں(روح المعانی سورہ ھود))بن نوح علیہ السلام کی اولاد میں سےفسادی (فسادپھیلانےوالا،جھگڑالو)گروہ ہیں۔

ان کی تعدادبہت زیادہ ہے۔وہ زمین میں فساد کرتےتھے۔ایام ربیع(فصل پکنےکازمانہ)میں نکلتےتھے۔

سبزہ ذرانہ چھوڑتے تھے۔ آدمیوں کوکھالیتےتھے۔جنگل کےدرندوں ،وحشی جانوروں ،سانپوں ،بچھوؤں کوکھاجاتےتھے۔

حضرت سکندر ذوالقرنین نےآہنی دیوار(لوہےکی دیوار)کھینچ کران کی آمد بند کردی۔

حضرت عیسیٰ علیہ السلام کے نزول کےبعدجب آپ دجال کوقتل کرکےبحکم الٰہی مسلمانوں کوکوہِ طورلےجائیں گےاس وقت وہ دیوار توڑ کرنکلیں گے اور زمین مین فساد اٹھائیں گے۔

قتل وغارت(جان سےمارنا اورلوٹ لینا)کریں گے۔ اللہ تعالیٰ انہیں حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی دعاسےہلاک کرےگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں