تصویر میں آپ کو نظر آنے والی بلی قدرتی طور پہ چمک رہی ہے۔ مگر یہ کیسے ممکن ہوا ہے؟ 98

تصویر میں آپ کو نظر آنے والی بلی قدرتی طور پہ چمک رہی ہے۔ مگر یہ کیسے ممکن ہوا ہے؟

تصویر میں آپ کو نظر آنے والی بلی قدرتی طور پہ چمک رہی ہے۔ مگر یہ کیسے ممکن ہوا ہے؟

( ستونت کور )

سٹرابری فنچ Strawberry Finch:

سفید دھبوں والے اس سرخ و سیاہ خوبصورت پرندے کو Red Munia اور Red avadavat بھی کہا جاتا ہے۔
تاہم یہ دلکش ، شوخ رنگ صرف نر کے ہوتے ہیں مادہ سٹرابری فنچ زردی مائل اور سرمئی رنگ کی ہوتی ہے۔
۔
جغرافیائی رینج:


سٹرابری فنچ پاکستان 🇵🇰 بھارت، چین ، مصر، کومورس، انڈونیشیاء، پرتگال، سعودی عرب ، سپین ، امریکہ اور ویتنام سمیت 36 ممالک میں ملتا ہے۔
۔
مسکن:
یہ فنچ گھاس کے میدانوں، زیر کاشت زمین، باغات اور جھاڑ میں رہنا پسند کرتے ہیں اور اکثر پانی کے نزدیک بسیرا کرتے ہیں۔
۔
جسمانی پیمائشیں:
سائز۔۔۔10 سم۔
وزن۔۔۔ 7.5 گرام
ونگ سپین۔۔۔14 سم۔
۔
خوراک:
اس کی خوراک میں بیج، دانے ،کچھ جنگلی پھل، کیڑے مکوڑے، مکھیاں، پیوپا،چیونٹی اور دیمک وغیرہ شامل ہے۔
۔
عمر:
آزادی میں 8 سال۔
چڑیا گھر، نگرانی میں 10 سال سے زائد۔
۔
رہن سہن اور بریڈنگ:
سٹرابری فنچ بریڈنگ سیزن کے علاوہ باقی اوقات میں ڈار کی صورت میں اڑتے اور چگتے ہیں۔ یہ پانی میں نہانا اور کھیلنا پسند کرتے ہیں۔

یہ اپنا گھونسلہ گھنی گھاس اور جھاڑیوں میں بناتا ہے جسے خشک گھاس اور تنکوں سے تعمیر کیا جاتا ہے۔
ان کا بریڈنگ سیزن مختلف خطوں میں مجموعی طور پر مارچ تا اکتوبر ہوتا ہے۔
فی سیزن مادہ فنچ 4 سے 7 انڈے دیتی ہے جنہیں 14 دن تک سینے کے بعد چوزے نکلتے ہیں ۔ پیدائش کے بعد 21 دن تک چوزے ماں باپ کے زیر سایہ پرورش پاتے ہیں ۔
۔
بطور پالتو پرندہ:


سٹرابری فنچ کئی ممالک میں ایک پسندیدہ پالتو پرندہ ہے تاہم اس کی کیئر کے لیے کچھ خاص اقدامات کی ضرورت ہوتی ہے:
☆ سرد مہینوں میں اسے اضافی گرمی فراہم کی جانی چاہیے۔


☆ گرمی کے موسم میں اس کے کھیلنے اور نہانے کے لیے پانی کا انتظام ضروری ہے۔
☆ اسے متوازن خوراک ڈالنی چاہیے بالخصوص وٹامن-ڈی کی کمی نہیں ہونی چاہیے ورنہ یہ اپنا رنگ کھو دے گا اور بیمار بھی پڑ سکتا ہے۔
☆ ایسے پرندوں کے لیے پنجرہ کے بجائے اویری کا انتظام کرنا بہتر ہے۔

https://www.skyurdunews.com/senate-election-2021-results/

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں