لوغت-کے-وقت-ہمارے-چہرے-اور-جسم-پر-دانے-کیوں-نکلتے-ہیں-جانئیے 96

بلوغت کے وقت ہمارے چہرے اور جسم پر دانے کیوں نکلتے ہیں جانئیے

بلوغت کے وقت ہمارے چہرے اور جسم پر دانے کیوں نکلتے ہیں جانئیے

بلوغت کے وقت ہمارے چہرے اور جسم پر دانے کیوں نکلتے ہیں جانئیے

بلوغت کے وقت ہمارے چہرے پر دانے کیوں نکلتے ہیں؟؟

چہرے پر دانے جسے طبّی سائنس میں acne vulgaris کہتے ہیں ایک بیکٹیریم جسے Propionibacterium acne یا acne۔p کہتے ہیں کے انفیکشن کی وجہ سے نکلتے ہیں۔(چہرے کے علاوہ یہ جسم کے دوسرے حصوں جیسے کمر اور سینے وغیرہ پر بھی نکل سکتے ہیں)

بنیادی طور پر یہ بیکٹیریا ہماری جلد پر ایک commensal کے طور پر زندگی بسر کرتا ہے مطلب یہ کہ یہ ہم سے فائدہ لیتا ہے خوراک اور مسکن کی صورت میں لیکن بدلے میں نہ ہمیں نقصان پہنچاتا ہے اور نہ ہی فائدہ۔

یہ بیکٹیریا اپنی خوراک ہماری جلد کے مساموں میں موجود چکنائی پیدا کرنے والے غدود سے نکلنی والی چکنائی اور جلد کے مردہ خلیوں سے حاصل کرتے ہیں۔

جب ایک بچہ بلوغت کو پہنچتا ہے تو اس کے جسم میں بہت سی تدیلیاں رونما ہوتی ہیں ان میں سے ایک سیکس ہارمونز کی پیداوار ہے۔ ان ہارمونز میں سے ٹیسٹوسٹیرون ہارمون کا دانے نکلنے میں اہم کردار ہے۔ جب جسم میں ٹیسٹوسٹیرون ہارمون زیادہ مقدار میں پیدا ہوتا ہے تو یہ جلد میں موجود چکنائی کے غدود پر اثر انداز ہوتا ہے جس کی وجہ سے غدود زیادہ مقدار میں چکنائی خارج کرتے ہیں۔

جیسا کہ پہلے بتایا گیا ہے کہ p۰acne بیکٹیریا کی خوراک میں یہی چکنائی بھی شامل ہے تو جب بیکٹیریا کو خوراک زیادہ مقدار میں خوراک میسّر ہوگی تو اس کی آبادی بھی بہت تیزی سے بڑھے گی۔ لیکن تعداد زیادہ ہونے کے باوجود بھی یہ بے ضرر ہوتے ہیں۔
یہ ہمیں ضرر acne کی صورت میں اس وقت میں پہنچاتے ہیں جب یہ مسام میں موجود ہوں اور وہ مسام کسی وجہ سے بند ہوجائے۔ اس میں سب سے اہم وجہ مردہ جلد کے چھوٹے چھوٹے ذرات کا ان مساموں میں جمع ہوجانا ہے۔ اس وجہ سے یہ مسام blocked ہوجاتے ہیں۔
ان مساموں کے بند ہونے سے غدود میں پیدا ہونے والی چکنائی باہر نہیں نکلتی اور دوسری طرف بیکٹیریا کی پیدوار بھی ان میں بڑھتی جاتی ہے جس کی وجہ سے انفیکشن ہوجاتی ہے۔ انفیکشن کی وجہ سے inflammation ہوتی ہے اور وہ blocked مسام اُبھر کر سرخ ہوجاتا ہے جسے ہم دانہ یا pimple کہتے ہیں۔ کچھ وقت بعد اس pimple میں پیپ جمع ہونا شروع ہوجاتی ہے جو دراصل وائٹ بلڈ سیلز، چکنائی ، بیکٹیریا اور مردہ خلیوں کا مجموعہ ہوتا ہے۔

read more about world coldest placeshttps://www.skyurdunews.com/world-coldest-places/
زمین کے سرد ترین 10 مقامات ،جاننئے
کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں