پلندری 516

پلندری کمیونٹی اور دانیال منور کی وجہ سے لاکھوں روپے اصل مالک تک پہنچ گئے

پلندری کمیونٹی اور دانیال منور کی وجہ سے لاکھوں روپے اصل مالک تک پہنچ گئے


(سکائی اُردو نیوز ۔پلندری) پلندری آزاد کشمیر سے ہمارے نمائندے عمر خطاب کے مطابق پلندری کمیونٹی جو کے ایک فیس بک گروپ ہے جس میں تقریبا پلندری کے20ہزار سے زائد لوگ ایک دوسرے کے ساتھ اس گروپ کی مدد سے جڑے ہوئے ہیں۔

[quads id=RndAds]

 ایک شخص جو کے بارل پلندری کا رہنے والا ہے نے پوسٹ لگائی میری رقم جو کے تقریبا 5لاکھ روپے کے قریب بنتی ہے نیشنل بینگ کے پاس کہیں گم ہو گئی ہے
تفصیلات کے مطابق دانیال بروز ہفتہ شام کے وقت پلندری نیشنل بینک کے پاس سے گزر رہا تھا تو اسے پیسوں سے بھرا ہوا ایک بیگ ملا

[quads id=RndAds]


لیکن دانیال کی ایمانداری دیکھیں کہ بغیر کسی لالچ میں آئے وہ بیگ لے کر قریب کی بیکری شاپ کے مالک عامر شہزاد کے پاس گیا اور عامر شہزادکو سارا ماجرا سنایا ۔جس پر عامر شہزاد جو کے بیکری مالک ہیں اپنے کزن وقار یعقوب جو پولیس اہلکارہیں جو کہ اس بچے کے پڑوسی بھی ہیں ان کے حوالے کر دیا
بعد اذاں بیکری مالک عامر شہزاد نے پلندری کمیونٹی میں پیسوں کے متعلق پوسٹ دیکھ کر وقار یعقوب کو اطلاع دی جنہوں نے رابطہ کر کے رقم مالک تک پہنچا دی

[quads id=RndAds]

یہ بچہ اور پولیس اہلکار دونوں ہی خراج تحسین کے مستحق ہیں
اور مزے کی بات یہ کہ یہ بچہ ایک مزدور کا بیٹا ہے جو محنت مزدوری کر کے بمشکل اپنے خاندان کا خرچ چلاتا ہے اور دانیال مولانا لیاقت صاحب کی مسجد میں پڑھتا ہے
سچ کہا کسی نے کہ حلال کمائی کا اثر ضرور ہوتا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں