لاک ڈاؤن 342

حکومت آزاد کشمیرنے 18مئی سےمکمل لاک ڈاؤن کا فیصلہ کر لیا ۔ کون کون سے کاروبار کھلے رہیں گئے تفصیلات جاری

حکومت آزاد کشمیرنے 18مئی سےمکمل لاک ڈاؤن کا فیصلہ کر لیا ۔ کون کون سے کاروبار کھلے رہیں گئے تفصیلات جاری

مظفرآباد(سکائی اُردونیوز)وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر خان نے آزادکشمیر میں لاک ڈاون میں دی جانے والی نرمی واپس لیتے ہوے لاک ڈاون سخت کرنے کا حکم دیدیا ۔ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ کے دفتر سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق کل 18 مئی رات 12 بجے سے آزادکشمیر بھر میں مکمل لاک ڈاون بحال کر دیا جائیگا۔

[quads id=RndAds]

وزیراعظم کے مطابق لاک ڈاون کے دوران اشیاء ضروریہ میڈیکل سٹور طے شدہ اوقات کار کے مطابق کھلے رہیں گے۔ فیصلہ کورونا کے بڑھتے ہوے کیسز کو مدنظر رکھ کر کیا گیا ہے عوام سے تعاون کی اپیل ہے۔یہ احتیاطی اور حفاظتی اقدامات ہیں جو عوام کو محفوظ بنانے کے لیے اٹھاے گئے ہیں۔

[quads id=RndAds]

وزیراعظم نے کہا کہ حالات اس بات کے متقاضی نہیں کہ ہم عید کی شاپنگ کریں بلکہ ہمیں عید سادگی سے منانی ہے۔عید تک ٹرانسپورٹ بھی معطل رہیگی عوام غیر ضروری طور پر گھروں سے نا نکلیں۔

lock down order حکومت آزاد کشمیرنے  18مئی سےمکمل لاک ڈاؤن کا فیصلہ کر لیا ۔ کون کون سے کاروبار کھلے رہیں گئے تفصیلات جاری
لاک ڈاؤن

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں