indian army in kashmir 196

بھارتی فوج نے سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کر کے 3 کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا۔

Sky Udu Newsکے مطابق جنت نظیر وادی کے ضلع شوپیاں میں مسلح قابض بھارتی فوج نے داخلی اور خارجی راستوں کو بند کر کے سرچ آپریشن کے نام پر چادر اور چار دیواری کے تقدس کو پامال کرتے ہوئے گھر گھر تلاشی لی۔
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کر کے 3 کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا۔

سرچ آپریشن کے دوران جارحیت پسند بھارتی فوج نے ایک مکان کو بارودی مواد سے تباہ کردیا جب کہ اندھا دھند فائرنگ کرکے 3 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔ جنگی جنون میں مبتلا قابض فوج نے لاشیں بھی لواحقین کے حوالے نہیں کیں۔

کراچی کی خطرناک ترین ٹیم مکمل تمام بڑے کھلاڑی بڑی ٹیم میں شامل

مودی سرکار کی کٹھ پتلی انتظامیہ نے روایتی ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نوجوانوں کو دہشت گرد ثابت کرنے کی ناکام کوشش کی تاہم ہر بار کی طرح اس بار بھی بھارتی فوج کے جھوٹ کا پردہ فاش ہوگیا۔

غیور کشمیری عوام نے نوجوانوں کی شہادت پر شدید احتجاج کرتے ہوئے ضلع کی مرکزی شاہراہ کو بند کردیا اور قابض بھارتی فوج کیخلاف شدید نعرے بازی کی۔ مظاہرین نے جدوجہد آزادی کے حق میں بھی نعرے بلند کیے جس پر قابض فورس نے تلملاتے ہوئے مظاہرین پر آنسو گیس کی شیلنگ اور ہوائی فائرنگ کرکے درجنوں کو زخمی کردیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں