indian army caught pakistan 268

بھارت کا ایک اور جھوٹا دعویٰ بھارت کا پاکستان کیلئے کام کرنے والے جاسوس گرفتار کرنے کا دعویٰ

نئی دہلی (ذرائع )بھارتی ایجنسی نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے ایک پاکستانی جاسوس کو پکڑ لیا ہے۔بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق انہوں نے محمد راشد نامی ایک نوجوا ن کو پکڑا
ہے جو کہ افواج پاکستان کو بھارتی فوج کی معلومات شیئر کر رہا تھا۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی ایجنسی کو ایسی خبریں گزشتہ سال ملنی شروع ہوئیں جس میں انکشا ف کیا گیا کہ ان
کی معلومات پاکستان منتقل کی جا رہی ہیں،حکام کا کہنا ہے کہ خبریں ملتے ہی کارروآئی کا آغاز کیا گیا اور گرفتاری عمل میں لائی گئی۔رپورٹس میں مزید بتایا گیا ہے کہ محمد راشد ہے بھارتی رہائشی ہی جو کہ ڈسٹرکٹ واراناسی میں کام کرتا تھا-

لیکن اس کے کچھ رشتہ دار کراچی میں موجود ہیں جس نے ملنے وہ 2017,2018,2019 میں آ چکا تھا۔مزید بتایا گیا ہے کہ پہلی مرتبہ کراچی آنے پر اسے اپنی کزن سے محبت ہو گئی جس وجہ سے وہ دوسری مرتبہ بھی آیا۔اس لڑکی نے کراچی میں راشد کو افواج پاکستان کے دو سربراہان سے ملوایا جنہوں نے راشد سے وعدہ کیا کہ اگر وہ ان کا کام کرے گا تو وہ اسے پیسے بھی دیں گے اور اس کی کزن سے شادی بھی کروا دیں گے۔اسی لالچ میں آ کر راشد نے پاکستان آرمی کے لئے کام کرنا شروع کر دیاا ور جاسوسی کرتے ہوئے بھارتی افواج کے بارے میں معلومات کا تبادلہ بھی شروع کر دیا۔واضح رہے کہ راشد نے افواج پاکستا ن کے دو سربراہاں کو 2 ایسے واٹس ایپ بنا کر دیئے تھے –

مزید پڑھیں:بھارتی فوج نے سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کر کے 3 کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا۔

جو کہ بھارتی نمبروں پر بنے تھے اور ان کے ذریعے بھارت میں کوئی بھی میسج بھیجا جا سکتا تھا۔واضح رہے کہ راشد اس وقت بھارتی ایجنسی کی حراست میں ہے جہاں اس اے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے اور اس نے بتایا ہے کہ اسے گزشتہ سال ایک تحفہ بھی ملا تھا –
جو کہ پاکستان کے جھنڈے میں لپٹا ہوا تھا۔بھارتی رپورٹس میں مزید انکشاف کیا گیا ہے کہ راشد کو اگلا ٹاسک بھارتی فوجی اڈوں کے پاس کوئی دکان بنانے کا ملا تھا جس کے اسے پیسے ملنے والے تھے۔بھارتی حکام کا کہنا ہے کہ ہم اس سارے معاملے کو گزشتہ سال سے دیکھ رہے تھے اور مکمل کارروآئی کر رہے تھے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں