hashim amla 79

پشاور زلمی کا حصہ بن گئے ہیں ہاشم آملہ

پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی کا کہنا ہے کہ جنوبی افریقا کے اسٹار بیٹسمین ہاشم آملہ دنیائے کرکٹ کا بڑا نام ہے، انہیں زلمی فیملی میں خوش آمدید کہتے ہیں۔
جنوبی افریقی بلے باز پشاور زلمی میں بیٹنگ مینٹور کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے
پاکستان سپر لیگ سیزن فائیو کیلیے جنوبی افریقا کے اسٹار بیٹسمین ہاشم آملہ پشاور زلمی سے منسلک ہوگئے ہیں


پشاور زلمی کے ہیڈکوچ اور ڈائریکٹر کرکٹ محمد اکرم نے کہا کہ ہاشم آملہ کا پشاور زلمی سے منسلک ہونا باعث خوشی ہے، پشاور زلمی ہر سال پی ایس ایل میں نوجوان کرکٹرز کو بڑے کرکٹ لیجنڈز کے ساتھ وقت گزارنے کا موقع فراہم کرتا ہے، ہاشم آملہ موجودگی سے جہاں بیٹسمینوں کو فائدہ ہوگا وہیں ہمارے نوجوان کرکٹرز کو بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملے گا۔
واضح رہے ہاشم آملہ نے 124 ٹیسٹ، 181ون ڈے اور 44 ٹی ٹوئنٹی میچز میں جنوبی افریقا کی نمائندگی کررکھی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں