غریب و نادار طلبہ کی معاون تنظیم گارڈین کونسل جامعہ کشمیر کا ایک سال مکمل،سالانہ تقریب مزید جاننئے 105

غریب و نادار طلبہ کی معاون تنظیم گارڈین کونسل جامعہ کشمیر کا ایک سال مکمل،سالانہ تقریب مزید جاننئے

غریب و نادار طلبہ کی معاون تنظیم گارڈین کونسل جامعہ کشمیر کا ایک سال مکمل،سالانہ تقریب مزید جاننئے
غریب و نادار طلبہ کی معاون تنظیم گارڈین کونسل جامعہ کشمیر کا ایک سال مکمل،سالانہ تقریب مزید جاننئے

مظفرآباد ( ) گارڈین کونسل جامعہ کشمیر بہترین کارکردگی کا ایک سال مکمل۔ آڈٹ رپورٹ ڈائریکٹر سٹوڈنٹ آفئیر امتیاز اعوان کی سربراہی میں پیش کر دی گئی۔ایک سال کے اندر تقریباً بائیس لاکھ کی ڈونیشن کے ساتھ ایک سو سے زائد مستحق طلباء کی فیسزز مہیاء کرنے میں کامیاب۔


یوم تاسیس کے موقع پر جامعہ کشمیر میں سادگی سے کیک کاٹا گیا جس کے مہمان خصوصی ڈپٹی اسپیکر اسمبلی سردار عامر ، صدر ینگ جرنلسٹ فورم سردار نعیم چغتائی ، ڈائریکٹر سٹوڈنٹ آفیسر امتیاز اعوان سابق ڈائریکٹر سٹوڈنٹ آفئیر عامر صاحب و سابق ممبر قانون ساز اسمبلی مخترمہ گلزار فاطمہ شریک ہوئے ۔
اس موقع پر شرکاء کا کہنا تھا کہ ٹیم گارڈین جس طرح اس فریضے کو احسن طریقے سے انجام دیا ہے وہ قابل تحسین ہے ۔

سیمنار کی چند جھلکیاں
سیمنار کی چند جھلکیاں


سیکرٹری انفارمیشن گارڈین محمد صدیق نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اس تنظیم کا خواب اس وقت دیکھا گیا تھا جب BBA کے چھٹے سیمسٹر کی طالبہ کے گارڈین اچانک سے فوت ہو گئے اور مالی مسائل کی وجہ سے اسے یونیورسٹی چھوڑ کہ جانا پڑا ۔ یہ خواب تو دیکھا جا چکا تھا لیکن اس خواب کو شرمندہ تعبیر 2020 میں لاریب سفیر قریشی جو کہ جامعہ کے کیمسٹری ڈیپارٹمنٹ کی طالبہ ہیں ان کی قیادت میں کیا گیا۔پہلے ہی سال گارڈین کونسل نے تقریباً سو بچوں کی مالی معاونت کرتے ہوئے انکی مکمل فیسوں کی ادائیگی کی جو کہ ایک بہت بڑا سنگ میل تھا۔


اس موقع پر ڈپٹی اسپیکر قانون ساز اسمبلی سردار عامر کا کہنا تھا کہ اسلام میں جو زکوٰۃ کا نظام اسکے فلسفے کو گارڈین نے عملی جامع بنا کر بتایا ، مجھے یہاں آ کر گارڈین کی افادیت کا اندازہ ہوا ، ریاست ماں ہوتی ہے اور جو کام ماں کے کرنے والے ہوتے ہیں وہ یہ بچے کر رہے ہیں میں پوری طرح اور ہر لحاظ سے گارڈین کو اپنے ساتھ کا یقین دلاتا ہے۔

سیمنار کی چند جھلکیاں
سیمنار کی چند جھلکیاں


اس سے پہلے ینگ جرنلسٹ فورم جموں کشمیر کے صدر سردار نعیم چغتائی نے اپنے خطاب میں کہا کہ گارڈین نے تعلیم میں موجود دو قومی نظریے کو شکست دی ہے جن بینچوں پر معاشرے کے اعلیٰ طبقات کے بچے بیٹھ کر پڑھتے ہیں وہیں گارڈین نے غریب گن مین ، ڈرائیور اور ریڑھی بان کے بچوں کے خواب کو عملی جامع دیا ، انھوں نے یہ بھی کہا کہ ہماری بدقسمتی ہے کہ ہم دنیا کہ اس خطے میں رہ رہے ہیں جہاں تعلیم اور صحت کاروبار ہیں۔

تقریب سے سابق ممبر آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی اور پاکستان تحریک انصاف کی رہنما محترمہ گلزار فاطمہ ڈائریکٹر سٹوڈنٹ آفئیر امتیاز اعوان ، سابق ڈائریکٹر سٹوڈنٹ آفئیر محمد عامر ، ڈاکٹر رابعہ نے بھی خطاب کیا ، ان شرکاء نے بھی گارڈین کی جانب سے اپنے معاشرے کے مستحق بہن بھائیوں کو تعلیم دلوانا قابل ستائش اور قابل تعریف ہونے کے ساتھ ساتھ معاشرے کے لئے ایک مثبت پیغام ہے۔

لاریب سفیر قریشی منتظم سیمنار
لاریب سفیر قریشی منتظم سیمنار


تقریب کے اخر میں صدر گارڈین لاریب سفیر قریشی نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے گارڈین کے قیام و اغراض و مقاصد پر بھی روشنی ڈالی جسکے بعد معزز مہمانان کی موجودگی میں باضابطہ کیک کاٹا گیا اس موقع پر شیلڈز اور سرٹیفیکیٹ بھی تقسیم کئے گئے۔

https://www.skyurdunews.com/bakhtawar-bhutto-marries-mehmood-choudhry/

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں