garlic Benifits for men 41

لہسن کا استعمال، مردوں کیلئے حیرت انگیز فوائد

Sky urdu Newsامریکا میں ہونے والی ایک نئی تحقیق نے تو لہسن کی ایک ایسی خوبی کا انکشاف کیا ہے جس نے لوگوں کو حیران کردیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ

لہسن کھانے کے بعد آنے والا پسینہ مردوں کو خواتین کے لیے زیادہ پرکشش بنا دیتا ہے۔ یونیورسٹی آف اسکاٹ لینڈ اور چارلس یونیورسٹی آف چیک ری پبلک میں ہونے والی تحقیق میں کہا گیا ہے کہ لوگوں کو شیو کرنے کے بعد مہنگے آفٹر شیو لگانے کی ضروت نہیں بلکہ وہ لہسن کھائیں جس کے بعد آنے والا پسینہ خواتین کے لیے آپ کو زیادہ پرکشش بنا دیتا ہے کیوں کہ خواتین کو اس طرح کی خوشبو عام طور پر زیادہ اہمیت دیتی ہیں۔ محققین کا کہنا ہے کہ لہسن غذائیت سے بھر پورسبزی ہے جو بغل میں پسینہ بناتی ہے جو کسی بھی انسان کی صحت مند ہونے کی علامت سمجھا جاتا ہے۔لہسن اینٹی بائیوٹیک، وائر مخالف اور اینٹی فنگل خوبیاں موجود ہوتی ہیں جو

نزلے اور بلڈ پریشر کو کم کرنے میں مدد دیتا ہے جب کہ لہسن کی اینٹی بیکٹیریل خوبی بغل سے آنے والے پسینے سے ناخوشگوار بو پیدا کرنے والے مائیکروبس کی شدت کو کم کر کے اسے خوشگوار بنا دیتا ہے۔ تحقیق میں کہا گیا ہے کہ سانسوں سے نکلنے والی خوشبو سماجی تعلقات میں اہم کردار ادا کرتی ہے اسی طرح بغل میں پسینے کی خوشبو بھی تعلقات میں ایک اہم عنصر شمار کیا جاتا ہے۔تحقیق کے دوران 40 مردوں میں سے کچھ کو لہسن یا لہسن کیپسول کھلائے گئے اور کچھ کو لہسن نہیں کھلایا گیا جس کے بعد ان کے بغلوں میں 12 گھنٹے تک پیڈز لگا کر ان کے پسینے کی خوشبو حاصل کی گئی۔ تحقیق کے بعد 82 خواتین سے کہا گیا کہ

مزید پڑھیں۔والدین کی قبر پر جانے والی خاتون کو قبر نے اپنے اندر کھینچ لیا

وہ اس خوشبو کو سونگھیں اور بتائیں کہ کونسی خوشبو زیادہ خوشگوار، پرکشش، اور عورتوں کی پسندیدہ ہے۔ اس تحقیق کے نتائج میں یہ حیرت انگیز بات سامنے آئی کہ لہسن کھانے والے مردوں کے پسینے کو زیادہ دل کو لبھانے والی اور ہلکی تھی جو خواتین کو اپنی طرف کھینچتی ہے۔ جن مردوں نے 6 گرام لہسن روٹی اور پنیر کے ساتھ کھائے تو ان کے پسینے

کی خوشبو لہسن کھانے سے پہلے کی خوشبو سے زیادہ مختلف نہ تھی لیکن جب انہوں نے اس مقدار دگنا یعنی 12 گرام کردی تو ان کے پسینے کی خوشبو زیادہ پرکشش اور دل کو اچھی لگنے والی بن گئی۔

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں