پشاب کا بار بار آنا، ماہرین کی رائے 79

پشاب کا بار بار آنا، ماہرین کی رائے

پشاب کا بار بار آنا، ماہرین کی رائے
پشاب کا بار بار آنا، ماہرین کی رائے

کی سطح کو مناسب طریقے سے متوازن نہیں رکھ پاتا جب کسی خرابی کی وجہ آپ کا جسم Fluids پشاب کا بار بار آنا، ماہرین کی رائے

تو گردے اس توازن کو برقرار رکھنے میں مدد کرتے ہیں اورخون کے بہاؤ سے Fluids کو نکال کر مثانے میں عارضی طور پر سٹور کردیتے ہیں ….

اب یہ مثانے پہ بوجھ بنتا ہے جسکی وجہ سے بار بار پیشاب کرنے کی ضرورت محسوس ہوتی ہے .اور پیاس بھی بار بار لگتی ہے اس بیماری کو “ذیابیطس انسپائڈس” اور مختصراً Di کہتے ہیں ….

میں نے اکثر دیکھا ہے لوگ اس بارے میں کافی کنفیوژ ہوتے ہیں اور اسے عام ذیابیطس سمجھ کے الجھن کا شکار رہتے ہیں…

اور بہت سے معالجین بھی کم علمی کے باعث اسکو زیابیطس سمجھتے ہیں جو کہ انتہائی غلط بات ہے…

کیونکہ یہ ایک بالکل مختلف بیماری ہے اسکا زیابیطس کے ساتھ کوئی تعلق نہیں ہے اسکی میڈیسنز بھی مختلف ہوتی ہیں –

دراصل ایک ہارمون Vasopressin (AVP) جسکو Antidiuretic hormone (ADH)
بھی کہتے ہیں یہ ہارمون پیشاب کو کنٹرول کرنے میں مدد کرتا ہے….

یہ دماغ کے ایک حصے #ہائپوتھلمس میں بنتا ہے اور دماغ کی بنیاد میں پائے جانے والے ایک چھوٹے سے پٹیوٹری غدود میں سٹور ہو جاتا ہے…

بعض اوقات سر کے اس حصے میں چوٹ لگنے یا ٹیومر یا پھر سرجری سے اس کو نقصان پہنچتا ہے جسکی وجہ سے یہ سب مسائل پیش آتے ہیں ….

بعض اوقات یہ گردوں کی خرابی کے سبب بھی ہوتا ہے اسکو “#نیفروجینکذیابیطسانسپائڈس” یا مختصراً NDI کہتے ہیں ۔ یہ عموماً گردوں کی ڈیفکٹیو Tubules کی وجہ سے ہوتا ہے ….

اور یہ مسئلہ عموماً رینل ڈیزیز ، Lithium کی زیادتی ، ہائپوکلیمیا اور اسکے علاوہ مختلف میڈیکیشنز کے سائیڈ افیکٹس کے سبب ہوسکتا ہے ۔

اسکی ایک اور قسم جسے “Dipsogenic Diabetes Insipidus” بھی کہا جاتا ہے- اسکی بنیادی وجہ ضرورت سے زیادہ مقدار میں سیال پینا ہے…

ہائپوتھلمس میں پیاس کو کنٹرول کرنے والے میکانزم کو پہنچنے والے نقصان کی وجہ سے “Primary polydipsia” ہوسکتا ہے.

حمل کے دوران اگر ایسا ہو تو اسے “Gestational Diabetes Insipidus” کہتے ہیں یہ دراصل ایک انزائم کے سبب ہوتا ہے جو ماں میں ADH کو ختم کر دیتا ہے…..!

آپ کے گردوں میں کسی قسمکا مرض بھی پشاب کی زیادتی کی وجہ ہو سکتا ہے
آپ کے گردوں میں کسی قسمکا مرض بھی پشاب کی زیادتی کی وجہ ہو سکتا ہے

ذیابیطسانسپائڈسکی_علامات………..👇

👈 بہت زیادہ پیاس جسے بجھایا نہیں جاسکتا (پولیڈپسیا)…..
👈 پیشاب کی کثیر مقدار (پولیوریا)…..
👈 بے رنگ یورین…..
👈 پیشاب کرنے کے لئے رات کے وقت اکثر جاگتے رہنا…..
👈خشک جلد…..
👈 قبض…..
👈 کمزور پٹھے…..
👈 اور Bed Wetting….وغیرہ ……!!

👈 #زیابیطسانسپائڈسکا_علاج……👇

سب سے پہلے ADH بلڈ ٹیسٹ سے ڈائیگنوز ہوجانے کے بعد زیابیطس انسپائڈس کو انٹی ڈائوریٹکس ہارمون تھراپیز یعنی پیشاب روکنے والی ادویات جیسا کہ Desmopressin سے کنٹرول کیا جاتا ہے…

اس میں انجیکشنز، ٹیبلٹس یا پھر Nasal Spray وغیرہ میں سے کوئی ایک طریقہ علاج سے استفادہ حاصل کیا جاسکتا ہے…

جس سے بار بار لگنے والی پیاس اور یورنیشن سے نجات دینے کے ساتھ ساتھ Dehydration سے بھی بچاتی ہیں….

یاد رہے یہ صرف زیابیطس انسپائڈس کے بارے میں تھا اسکے علاوہ نیفروجینک اور ڈپسوجینک زیابیطس کا علاج مختلف ہوتا ہے …

اسکے علاوہ بار بار پیشاب آنے کی وجہ پروسٹیٹ کا بڑھ جانا یا Uti وغیرہ ؤ دیگر کئی وجوہات ہوسکتی ہیں …

لہٰذا کسی بھی قسم کی کمپلیکیشنز سے بچنے کے لیئے کسی اچھے Nephrologist یا Endocrinologist ڈاکٹرز کے پاس تشریف لے جائیں …..شکریہ …..!!

zhttps://www.skyurdunews.com/aurat-march-blasphemy-allegations/
کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں