وزیرصحت آزادکشمیرڈاکٹر نجیب نقی خان بھی وے وارڈ کمپنی کے فلاحی کاموں کے معترف ہوگئے
[quads id=RndAds]
مظفرآباد(سکائی اُردونیوز)وزیر صحت آزاد حکومت ڈاکٹر نجیب نقی خان نے وے وارڈ کمپنی مظفرآباد کا دورہ کیا اس موقع پر سیکرٹری گورنمنٹ خواجہ احسان , سیکرٹری گورنمنٹ منصور قادر ڈار , کمیشنر انکم ٹیکس سردار ظفر , ایڈوکیٹ جنرل آزاد کشمیر راجہ انعام اللہ سردار امتیاز اور وزیراعظم آزاد کشمیر کے پولیٹیکل سیکریٹری راجہ محمود خان نے شرکت کی.

[quads id=RndAds]
وزیرصحت ڈاکٹر نجیب نقی خان نے موجودہ عالمی وبا کوروناوائرس کے تباظر میں وے وارڈ کمپنی کے فلاحی کاموں کی تعریف کی اور کہا کہ وے وارڈ کمپنی نے عوام کے دلوں میں اپنے کاموں سے گھر کرلیا ہے انشاء اللہ امید ہے مستقبل میں بھی راجہ بابرتاج اورانکی پوری ٹیم اس کارخیرکوجاری رکھیں گے.
[quads id=RndAds]
بعدازاں وے وارڈ گروپ کے CEO راجہ بابر تاج کی طرف سے افطار ڈنر کا اہتمام کمپنی کے گیسٹ ہاؤس میں کیا گیا۔
مزید پڑھیں۔پلندری کمیونٹی اور دانیال منور کی وجہ سے لاکھوں روپے اصل مالک تک پہنچ گئے
[quads id=RndAds]