bangladesh 161

پاکستان کے خلاف ٹی 20 سیریزکے لیے بنگلا دیش نے اپنی ٹیم کے پلیرز کے نام جاری کر دیئے

24 جنوری سے پاکستان کےخلاف لاہور میں کھیلی جارہی ٹی 20 سیریز کے لیے محمود اللہ بنگلا دیشی ٹیم کی کپتانی کریں گے، جب کہ دیگر کھلاڑیوں میں میم اقبال، سومیاسرکار، نعیم شیخ، نجم الحسن شانتو، لٹن کمرداس، ایم ڈی متھن، عفیف حسین دھرو اور مہدی حسن شامل ہیں۔

دوسری جانب بنگلادیشی کرکٹ ٹیم کے کوچنگ اسٹاف سے منسلک 5 افراد پاکستان نہیں آرہے صرف ہیڈ کوچ رسل ڈومنگو اور فزیو جولین کالیفاٹو ہی ٹیم کے ہمراہ ہوں گے۔

مزئد پڑھیں:بنگلا دیش کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلیے پاکستان کرکٹ بورڈ نے پلیرز کے نام فائنل کر دیئے

واضح رہے کہ بنگلا دیش کرکٹ ٹیم 24 سے 27 جنوری تک لاہور میں 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گی جس کے بعد مہمان ٹیم وطن واپس لوٹ جائے گی، جس کے بعد بنگلادیشی ٹیم راولپنڈی میں ایک ٹیسٹ میچ کھیلنے کے لیے آئندہ ماہ آئے گی۔

bangladesh squad t20 for pakistan

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں