Raja Farooq Haider 146

ٓآزادکشمیر گورنمنٹ نے کرونا وائرس کے مریضوں اور لاک ڈائون کے حوالے سے تفصیلی رپورٹ جاری کردی

مظفرآباد(سکائی اُردونیوز) آزادکشمیر میں گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران کسی فرد میں کرونا وائرس کی موجودگی نہیں پائی گئی۔جبکہ مزید51نئے افراد کے کرونا کے شبہ میں ٹیسٹ لیے گئے۔

[quads id=RndAds]

محکمہ صحت عامہ آزادحکومت ریاست جموں وکشمیر کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق آزادکشمیر میں اب تک کرونا وائرس کے ممکنہ کیسز میں کل1522 افراد کے ٹیسٹ لیے گئے جن میں سے1465 کے رزلٹ آچکے ہیں اور 55افراد میں کرونا وائرس کی موجودگی پائی گئی ہے جن میں سے28صحت یاب ہو چکے ہیں،۔

مزید پڑھیں۔انصاف امداد کی ایپ آگئی ابھی ڈاون لوڈ کریں ۔اور 12000 روپیے حاصل کریں۔

[quads id=RndAds]

ڈی ایچ کیو راولاکوٹ سے03،ڈی ایچ کیو بھمبر سے 11، ڈی ایچ کیو کوٹلی سے 01،جبکہ نیوسٹی ہسپتال میرپور سے 12مریض صحت یاب ہوئے جنہیں ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔

[quads id=RndAds]

کرونا کے 27مریضوں میں سے،4ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال بھمبر، 09 سی ایم ایچ راولاکوٹ، 09ڈی ایچ کیو ہسپتال پلندری،02 آئسو لیشن ہسپتال مظفرآباد،2تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال ڈڈیال میرپور اور 01 ڈی ایچ کیو ہسپتال باغ میں زیر علاج ہیں۔ 1410افراد میں کرونا وائرس کی موجودگی نہیں پائی گئی اور57افراد کے ٹیسٹ کے رزلٹ آنا باقی ہیں۔

[quads id=RndAds]

نئے افراد کے کرونا کے ممکنہ کیسز کے حوالہ سے لیے گے ٹیسٹ کی رپورٹ ایک دو روز میں آجائے گی۔ رپورٹ کے مطابق تمام اضلاع میں 60قرنطینہ سینٹرز قائم کیے گئے ہیں۔

[quads id=RndAds]

تمام انٹری پوائنٹس پر محکمہ صحت کا عملہ موجود ہے جو ہمہ وقت مسافروں کی سکریننگ کررہا ہے۔ویرالوجی لیب عباس انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز، ڈویژنل ہیڈکوارٹر ہسپتال میرپوراور سی ایم ایچ راولاکوٹ میں پی سی آر ٹیسٹنگ ہو رہی ہے۔

[quads id=RndAds]


وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر خان کی زیر صدارت اعلی سطحی اجلاس وزرا کرام اعلی حکام کی شرکت

[quads id=RndAds]

آزادکشمیر میں لاک ڈاون میں 4 ہفتوں کی توسیع کردی گئی ہے وزیراعظم آزادکشمیر

بیرون آزادکشمیر اور اندرون آزادکشمیر پبلک ٹرانسپورٹ مکمل طور پر بند رہیگی وزیراعظم آزادکشمیر

ہفتے میں دو دن بروز جمعہ اور منگل مکمل لاک ڈاون کیا جائیگا راجہ فاروق حیدر

شادی بیاہ اور ہر قسم کے اجتماع پر پابندی جاری رہیگی راجہ فاروق حیدر خان

دوکانوں مارکیٹس کو احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوے 8 بجے سے 4 بجے تک کھولنے کی اجازت ہو گی وزیراعظم آزادکشمیر

[quads id=RndAds]

بزرگوں اور بچوں کے مارکیٹس میں آنے پر مکمل پابندی ہو گی وزیراعظم آزادکشمیر

خلاف ورزی کے مرتکب افراد کے خلاف موقع پر کاروائی کی جائیگی وزیراعظم آزادکشمیر

دوکانوں میں احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد کروانا دوکاندار کی ذمہ داری ہوگی خلاف ورزی پر کاروائی کی جائیگی وزیراعظم آزادکشمیر

[quads id=RndAds]

مساجد کے حوالے سے علما کرام کے ساتھ ملکر طے شدہ قواعد و ضوابط پر عملدرآمد کروایا جائیگا راجہ فاروق حیدر خان

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں