اسسٹنٹ کمشنر پلندری 563

اسسٹنٹ کمشنر (پلندری )سدھنوتی کا برقیات کے ملازمین کے ساتھ ناروا رویہ ملازمین کاہڑتا ل کا اعلان

سکائی اُردونیوز۔(پلندری )اسسٹنٹ کمشنر پلندری محترمہ عفت صاحبہ جو ان دنوں پلندری میں اپنے فرائض سر انجام دے رہی ہیں۔اور اپنی دبنگ کاروائیوں کی وجہ سےپلندری کے عوام اور تاجران میں یکساں مقبول ہیں ۔

[quads id=RndAds]

اسسٹنٹ کمشنر کے رویےکے خلاف محکمہ برقیات کےملازمین کے ساتھ ناروا رویہ اختیار کرنے پر محکمہ برقیات کے ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ضلع سدھنوتی ،ایس پی صاحب ضلع سدھنوتی اور نائب مہتمم صاحب

مزید پڑھیں۔انصاف امداد کی ایپ آگئی ابھی ڈاون لوڈ کریں ۔اور 12000 روپیے حاصل کریں۔

برقیات پلندری کو ایک نوٹس ہڑتال جاری کرتےہوئے ان سے درخواست کی ہے ان سے ہونے والے ناروا سلوک کا ازالہ کروایا جائے نہیں تو محکمہ برقیات کے ملازمین کو مجبورا ہڑتال پر جانا پڑئے گا۔

[quads id=RndAds]

درخواست میں یہ موقف اختیار کیا گیا ہے کہ محکمہ برقیات کے ملازمین اپنی ڈیوٹی سرانجام دیتےہوئے ایک لائن مرمت کرنے جارہے تھے ۔ اسسٹنٹ کمشنر صاحبہ نے انہیں روک کرچالان کر دیا اور لائن کی مرمتی کا سامان چین پلی وغیرہ بھی ضبط کرلی ۔

مزید پڑھیں۔کالا جادو ہے کیا؟ کالے جادو میں سر کے بال کیوں استعمال کیئے جاتے ہیں ؟؟؟ کالے جادو سے بچنے کی اختیاطی تدابیر

محکمہ برقیات کے ملازمین کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے اسسٹنٹ کمشنر صاحبہ کواپنی ڈیوٹی کے متعلق بھی بتایااور اپنا سروس کارڈ بھی دکھایا اس کے باوجود بھی انہوں نے چالان کر دیا ۔

[quads id=RndAds]

محکمہ برقیات کے ملازمین نے سخت موقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ہمارا مطالبے کی سنوائی نہ کی گئ تو 05/05/2020 کو تمام ملازمین کام چھوڑ کر ہڑتال پر چلے جائیں گئے۔

محکمہ برقیات کے ملازمین کی جانب سے دی جا نے والی درخواست کی کاپی سکائی اُردونیوز نے حاصل کر لی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں