nihari 62

مزیدار نہاری اب گھر میں خودبنائیں

افطار کو لذیذ بنانے کیلئے آج ہم آپ کو گھر پرنہاری تیارکرنے کا انتہائی آسان طریقہ بتائیں گے۔

اجزاء:
۔ بونگ کا گوشت ۔ 1کلو
۔ پیاز ۔ 1پاؤ 250گرام
۔ آٹا ۔ 6کھانے کے چمچ
۔ تیل ۔ 2کپ
۔ دہی ۔ 1پاؤ
۔ نہاری ۔ 1ڈبہ
۔ سونٹھ ۔ 2چمچے
۔ لال مرچ ۔ 1ٹیبل سپون
۔ ہلدی ۔ 2ٹیبل سپون
۔ نمک ۔ 1ٹیبل سپون

ترکیب:-
باریک کٹی ہوئی پیاز تیل میں سرخ کرلیں اس میں گوشت ڈال کر اچھی طرح بھون لیں پھر نہاری مصالحہ میں سونٹھ اور 2کپ پانی اور دہی مکس کرکے گوشت مےں ڈال دیں جب پانی خشک ہوجائے اور تیل چھوڑدے پھر ہلکی آنچ آگ کرکے 4سے6کپ پانی ڈال دیں جب گوشت اچھی طرح گل جائے تو ٹھنڈے پانی میں آٹا 2کپ ملاکر شوربے مےں ڈال دیں تاکہ گاڑھا ہوجائے 10سے پندرہ منٹ ہلکی آگ پر پکائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں