alu kachorian 208

مزیدار آلو کچوریاں گھر میں بنائیں

مزیدار آلو کچوریاں بنانے کی ترکیب
اشیاء مقدار
آلو 1/2 کلو (ابال کر میش کر لیں)
اجوائن 1/2 چائے کے چمچ
سبز مرچیں 4 عدد (باریک کاٹ لیں)
لیموں 2 عدد (رس نکال لیں)
سبز دھنیہ 2 کھانے کے چمچ (کاٹ کر)
میٹھا سوڈا 1/2 چائے کا چمچ
نمک ‘ کالی مرچ حسب ضرورت
آٹا 1 پاؤ
سرخ مرچ 1 چائے کا چمچ
تیل حسب ضرورت
ترکیب -:


آلو ابال کر پیس لیں اور ان میں سبز مرچیں ‘ سبز دھنیہ نمک ‘ کالی مرچ ‘ سرخ مرچ ‘ اجوائن اور لیموں کا رس ڈال کر مکس کر لیں۔
آٹے میں میٹھا سوڈا ‘ کالی مرچ ‘ نمک اور ایک چمچ گڑ کا شیرہ ڈال کر گوند لیں نہ زیادہ سخت اور نہ زیادہ نرم ۔
اب آٹے کا ایک چھوٹا پیڑا لے کر اس کو ہاتھ پر پھیلا دیں اور اس میں آلو بھر کر اس کو گول سا بنا لیں۔ اسی طرح ساری کچھ ریاں بنا لیں۔
اب تیل گرم کر کے فرائی کر لیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں