shahid afridi 170

شاہد آفریدی کا ورلڈ کپ کے حوالے سے سرفراز احمدکومشورہ

کراچی(سکائی اُردونیوز)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہاہے کہ ورلڈ کپ میں سرفراز جتنا اوپر کے نمبر پر بیٹنگ کریں گے ٹیم کو اس سے فائدہ ہوگا،سرفراز جارح مزاج اور مثبت کھلاڑی ہیں، امید ہے ورلڈ کپ میں ٹیم کو اچھی طرح لیڈ کریں گے۔ایک انٹرویومیں شاہد آفریدی نے کہا کہ سرفراز جارح مزاج اور مثبت کھلاڑی ہیں، امید ہے ورلڈ کپ میں ٹیم کو اچھی طرح لیڈ کریں گے۔انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ سرفراز احمد ورلڈ کپ میں اچھے نتائج دیں گے، بڑے ایونٹ میں پلیئرز کو محنت کرنا ہوگی کیوں کہ ون ڈے فارمیٹ میں ٹیم کو ہمیشہ مشکل ہوئی ہے ، پاکستان ٹیم ٹیسٹ اور ٹی ٹوئنٹی میں اچھی رہی ہے۔آفریدی نے کہا کہ ٹیم میں صلاحیت ہے کہ وہ ٹاپ فور میں جگہ بناسکے گی اور سیمی فائنل کھیلے گی۔انہوں نے کہا کہ ٹیم کو ہر میچ میں یہ سوچ کر کھیلنا ہوگا کہ یہ آخری میچ ہے کیونکہ ہر میچ کو سنجیدہ لے کر کھیلنا لازمی ہے تاہم ٹیم کو جتنے تجربات کرنے ہیں انگلینڈ سے سیریز میں کرلئے جائیں۔شاہد آفریدی نے کہا کہ میں نے ہمیشہ وہاب ریاض اور عامر کی حمایت کی ہے انہیں ٹیم میں ہونا چاہیے۔ آفریدی کا کہنا تھا کہ ٹیم میں صلاحیت ہے کہ وہ ٹاپ فور میں جگہ بناسکے گی اور سیمی فائنل کھیلے گی۔

انہوں نے کہا کہ ٹیم کو ہر میچ میں یہ سوچ کر کھیلنا ہوگا کہ یہ آخری میچ ہے کیونکہ ہر میچ کو سنجیدہ لے کر کھیلنا لازمی ہے تاہم ٹیم کو جتنے تجربات کرنے ہیں انگلینڈ سے سیریز میں کرلئے جائیں۔شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ میں نے ہمیشہ وہاب ریاض اور عامر کی حمایت کی ہے انہیں ٹیم میں ہونا چاہیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں