104

سحری میں یہ کھانے کھائیں بھوک پیاس کو بھول جائیں

سحری کے وقت ایسی غذا استعمال کریں جس سے زیادہ سے زیادہ پروٹین حاصل ہو مثلاً انڈوں میں قدرتی طور پر پروٹین وافر مقدار میں پایا جاتا ہے جو دیر تک جسم کو انرجی دے سکتا ہے۔

ایسی غذا استعمال کریں جس میں فائبر کی مقدار زیادہ ہو مثلاً دلیا جو کے معدے میں جا کے جیل(gel) نما شکل اختیار کرتا ہے اور آہستہ ہضم ہوتا ہے ۔کولسٹرول کو کم کرتا ہے اور روزے میں توانائی کی سطح برقرار رکھتا ہے۔وٹامن اور کیلشیئم والی غذا مثلاً دودھ اور دودھ سے بنی اشیاءدہی،لسی ،ملک شیک وغیرہ کا استعمال روزے میں مکمل توانائی فراہم کرنے کا ذریعہ ہے اور اس کے استعمال سے پیاس بھی کم لگتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں