snake promise 1 152

سانپ کی پھنکاراور بزرگ

سانپ کی پھنکاراور بزرگ

ایک بزرگ شخصیت سے کسی سانپ نے بیعت لے لی۔ انہوں نے اس سے وعدہ لیا کے وہ کسی کو کاٹے گا نہیں۔ جب جانوروںکو اس بات کا علم ہوا اور انہوں نے دیکھا کہ وہ کسی سے کچھ نہیں کہہ رہا ہےاور نہ ہی کسی کو کاٹ رہا ہے تو تمام جا ندار اس سے بے خوف ہو گئے اوراسے پیٹنا اور ہراساں کرنا شروع کردیا۔

کچھ دن بعد وہ بزرگ کے پاس آیا اور دیکھا کہ اس کی حالت بہت خراب ہے۔ تو بزرگ نے پوچھا آپ کیسے ہیں؟

مزید پڑھیں۔انصاف امداد کی ایپ آگئی ابھی ڈاون لوڈ کریں ۔اور 12000 روپیے حاصل کریں۔


سانپ نے سارا ماجرا سنایا اور کہا کے جب سے سب جانوروں کو پتا چلا ہے کے میں نے آپ سے وعدہ لیا ہے کے کسی کا کاٹنا نہیں ہے توسب جانوروں نے مجھ پر بہت ظلم کیا ہے۔

سارا ماجرا سننے کے بعد بزرگ شخصیت نے سانپ سے کہا میں نے تم سے یہ وعدہ لیا تھا کے کسی کو کاٹنا نہیںمیں نے پھنکارنے(ڈرانے )سے تو منع نہیں کیا تھا۔اب اگر کوئی جانور تمھارے پاس آئے تمہیں مارنے کے لیئے تو اسے پھنکار کر (ڈرا)کر وہاں سے بھگا دو۔اس دن کے بعد سے کسی جانور نے سانپ کے پاس آنے کی ہمت نہیں کی ۔

بزرگوں کو کو بھی چاہیے کے وہ بھی کھبی کھبی پھنکار (ڈرا)دیاکریں تا کہ لوگ ان کو بغیر کسی وجہ کے تنگ نہ کر سکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں