karachi camp 206

جموں کشمیر لبریشن فرنٹ نے یاسین ملک کی رہائی کیلیے کراچی میں احتجاجی کیمپ لگا لیا

کراچی (سکائی اُردونیوز) جموں کشمیر لبریشن فرنٹ سندھ زون نے پارٹی چئیرمین پارٹی یاسین ملک کی بھارتی جبری اسیری کے خلاف اور رہائی کیلیے احتجاجی کیمپ قایم کر دیا ہے۔
کراچی پریس کلب کے باہر لبریشن فرنٹ سندھ زون کے صدر خواجہ عبداللہ ایڈووکیٹ۔ سیکرٹری جنرل وحید حیات و انکے ساتھیوں نے دو روزہ احتجاجی کیمپ کا انعقاد کیا ہے۔ شرکاء کا کہنا ہے چئیرمین یاسین ملک کی رہائی کیلیے عالمی ادارے اور انسانی حقوق کی تنظیمیں اپنا کردار ادا کریں۔
منتظمین کا کہنا ہے کہ لبریشن فرنٹ پر بھارتی حکومت کی طرف سے پابندی لگانا اور چئیرمین لبریشن فرنٹ پر بے بنیاد مقدمات بنا کر قید کرنا بنیادی انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں