kilen 76

بھارت میں ایک شخص کے پیٹ سے 116کیلیں نکالی گئیں

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارتی ریاست راجھستان کے 43 سالہ شخص بھولا شنکر کو 12 مئی کو پیٹ میں شدید درد کی شکایت پر اسپتال میں داخل کیا گیا تھا، ڈاکٹرز نے الٹراساؤنڈ تجویز کیا جس میں مریض کے معدے میں نوک دار کیلوں کا گھچا ہونے کا انکشاف ہوا۔

بھولا شنکر کا گزشتہ روز آپریشن کیا گیا جس کے دوران اس کے معدے سے 116 نوک دار کیلیں نکالی گئیں جن کی لمبائی ڈھائی انچ تھیں۔ معجزانہ طور پر ان کیلیوں نے مریض کے معدے کو کوئی نقصان نہیں پہنچایا تھا اور اب وہ تیزی سے روبہ صحت ہے۔

مریض کا کہنا ہے کہ اسے کچھ پتہ نہیں کہ اتنی کیلیں کس طرح اس کے معدے میں پہنچیں، تاہم ڈاکٹرز کا موقف ہے کہ یہ غذائی عوارض اور ذہنی امراض کا نتیجہ ہے، اس بیماری کو acuphagia کہا جاتا ہے جس میں مریض نوک دار چیزیں نگلنے کا عادی ہوجاتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں