70

چائے پینے سے دل کی بیماریوں میں حیران کن کمی تحقیق

Sky Urdu Newsچین میں کی گئی دس سالہ تحقیق کے بعد ماہرین اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ وہ لوگ جو ہفتے کے سات دنوں میں کم سے کم تین مرتبہ چائے پیتے ہیں، ان میں دل کی بیماریوں اور فالج کے امکانات بھی چائے نہ پینے والوں کے مقابلے میں کم ہوتے ہیں۔ چائے کے فائدوں میں اہم ترین کردار ’’پولی فینولز‘‘ قسم کے مرکبات کا ہوتا ہے جو سیاہ اور سبز چائے کے علاوہ دوسری غذاؤں میں بھی وافر پائے جاتے ہیں۔

بیجنگ میں واقع ’’چائنیز اکیڈمی آف بایولاجیکل سائنسز‘‘ کے تحت ایک لاکھ سے زیادہ صحت مند افراد پر 10 سال تک کی گئی اس تحقیق میں معلوم ہوا کہ پورے ہفتے میں تین سے چار مرتبہ صرف ایک ایک کپ چائے پینے والوں میں دل کی بیماریوں اور فالج کا خطرہ ایسے افراد کی نسبت نمایاں طور پر کم تھا جو چائے نہیں پیتے۔

tea

اس تحقیق میں ایک طرف یہ بات سامنے آئی کہ چائے سے وابستہ فوائد کی سب سے بڑی وجہ اس میں شامل ’’پولی فینولز‘‘ مرکبات ہیں تو دوسری جانب یہ بھی پتا چلا کہ سیاہ چائے کے مقابلے میں سبز چائے پینے والوں کو زیادہ فائدہ پہنچا۔ اسی طرح وہ لوگ جو طویل مدت سے زیادہ چائے پینے کے عادی تھے، یعنی وہ روزانہ کم سے کم ایک یا دو کپ چائے پیتے تھے، ان میں امراضِ قلب اور فالج کی شرح بھی کم چائے پینے والوں کے مقابلے میں نمایاں طور پر کم تھی۔

مزید پڑھیں :چند ایسی غذائیں جنہیں فریج میں رکھنے سے زہر بن جاتی ہیں


عادی چائے نوشوں میں دل کی بیماری یا فالج کے باعث مرنے کی شرح، چائے نہ پینے والوں کے مقابلے میں 22 فیصد تک کم نوٹ کی گئی جبکہ دیگر طبّی امراض سے ان کی اموات میں بھی 15 فیصد کمی دیکھی گئی۔
زیادہ مقدار میں اور زیادہ طویل مدت سے چائے پینے والے افراد کو اس عادت کا اضافی فائدہ یہ ہوا کہ ان میں دل کی ہلاکت خیز بیماریوں یا فالج کا خطرہ 56 فیصد تک کم ہوگیا۔
یہ جاننے کے لیے اس سے کہیں زیادہ منظم مطالعے کی ضرورت ہے جس میں پوری احتیاط سے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیا جائے۔

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں