freez 102

وہ کونسی غذائیں ہیں جنہیں کبھی بھی فریج میں نہیں رکھنا چاہیے؟ آئیے جانتے ہیں

وہ کونسی غذائیں ہیں جنہیں کبھی بھی فریج میں نہیں رکھنا چاہیے؟ آئیے جانتے ہیں:

ہمارے ہاں مختلف غذائیں یہ سوچ کر فریج میں رکھ دی جاتی ہیں کہ اس طرح یہ تروتازہ رہیں گی جبکہ ان کا ذائقہ بھی برقرار رہے گا- تاہم لوگوں کی ایک بڑی اکثریت اس حقیقت سے ناواقف ہے کہ کئی غذاؤں کو فریج میں رکھنا فائدے کے بجائے نقصان دہ ثابت ہوتا ہے کیونکہ اس عمل سے یہ غذائیں اپنی افادیت یا ذائقہ کھو دیتی ہیں۔


وہ کونسی غذائیں ہیں جنہیں کبھی بھی فریج میں نہیں رکھنا چاہیے؟ آئیے جانتے ہیں:


شہد

honey

اگر آپ شہد کو اپنے گھر کے فریج میں رکھیں گے تو یہ ایک بےذائقہ اور
دانے دار مواد میں تبدیل ہوجائے گا- شہد کے لیے بہتر ہے کہ اسے عام درجہ حرارت میں ہی رکھا جائے۔


پیاز

onion

پیاز کو فریج میں رکھنے سے نہ صرف یہ نرم پڑ جاتا ہے بلکہ اس کی بو آس پاس موجود دیگر غذاؤں میں پاس موجود دیگر غذاؤں میں بھی شامل ہوجاتی ہے- پیاز کے لیے ضروری ہے کہ اسے ایسی کم روشنی والی جگہ پر رکھا جائے جہاں ہوا کا گزر ہو۔


سیب

Apple

سیب کو اگر طویل مدت کے لیے فریج میں رکھ دیا جائے تو وہ اپنا ذائقہ کھونے لگتے ہیں- سیب کو ہمیشہ نارمل درجہ حرارت میں رکھا جائے اور کھانے سے صرف 30 منٹ قبل فریج میں رکھیں۔اس عمل سے سیب خستہ ہوجائے گا۔

مزید پڑھیں:اخروٹ کھانے سے بلڈپریشر کے تمام مسائل ختم


آلو

Potato

آلوؤں کو فریج میں رکھنے سے اس کا ذائقہ خراب ہونے کا خطرہ ہوتا ہے جبکہ اس میں موجود نشاستہ بھی ضائع ہوسکتا ہے-
آلوؤں کو ہمیشہ پیپر بیگ میں رکھ کر ایسے مقام پر رکھیے جہاں ہوا اور کم روشنی کا گزر ہو۔


ٹماٹر

Tomato

ٹماٹروں کو اگر فریج میں رکھ دیا جائے تو یہ اپنا ذائقہ کھونے لگتے ہیں اور ساتھ ہی یہ نرم بھی پڑنے لگتے ہیں- ٹماٹروں کو اگر تازہ رکھنا چاہتے ہیں تو انہیں ہمیشہ نارمل درجہ حرارت میں ہی رکھیے-


ڈبل روٹی

Bread

اکثر لوگ یہ سوچ کر ڈبل روٹی فریج میں محفوظ کر دیتے ہیں کہ تروتازہ رہے گی لیکن حقیقت یہ ہے کہ ڈبل باہر کی نسبت فریج کے اندر زیادہ تیزی سے سوکھنے لگتی ہے- ڈبل روٹی کو ہمیشہ ایسے ڈبے میں رکھیے جہاں سے ہوا کا گزر ہو-


مرچیں

chilies
chilies

مرچیں چاہے لال ہوں ہری ہوں یا پھر پیلی انہیں ہمیشہ پیپر بیگ میں رکھ کر کچن میں ہی چھوڑ دیجیے-
اس طرح مرچیں تروتازہ اور افادیت سے بھرپور رہیں گی-


لہسن

Garlic

لہسن کو بھی پیپر بیگ میں رکھ کر کم روشنی لیکن تازہہوا والی جگہ پر رکھ دیجیے ہفتوں بعد بھی استعمال کریں گے تو ذائقہ پہلے روز والا ہی ملے گا۔

مزید پڑھیں:بچھوکے زہر سے دماغی کینسر کا علاج ممکن تحقیق


خشک میوہ جات

Dry Fruits

خشک میوہ جات کو بھی فریج میں رکھنے سے گریز کیجیے کیونکہ یہ خراب ہوسکتے ہیں یا پھر اپنی افادیت کھو سکتے ہیں-


تازہ بیری

fresh berry

تازہ بیریز کی زندگی پہلے ہی بہت مختصر ہوتی ہے اس لیے ضروری ہے کہ انہیں فریج میں رکھنے کے بجائے خریداری کے بعد 1 سے 2 دن میں لازمی استعمال کر لیا جائے۔

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں