37

ہانیہ عامرکے بعد مہوش حیات نے بھی اپنی بغیر میک اپ کے تصویر سوشل میڈیا پر اپلوڈ کردی

کراچی:(سکائی اُردونیوز) نامورپاکستانی اداکارہ ہانیہ عامرکے بعد مہوش حیات نے بھی سوشل میڈیا پراپنی بغیر میک اپ تصویر شیئر کرکے معاشرے میں قائم خوبصورتی کے معیار پر سوال اٹھادئیے ہیں۔

اداکارہ ہانیہ عامرکی بغیرمیک اپ شیئر کی جانے والی تصویر جس میں ان کے چہرے پر کیل مہاسے اور دانے(ایکنی) نظر آرہے ہیں، نے اب ایک تحریک کی صورت اختیارکرلی ہے۔ ماہرہ خان، سائرہ شہروز سمیت شوبز کی نامور اداکارائیں ہانیہ عامرکے اس اقدام کو سراہ رہی ہیں اوراب اداکارہ مہوش حیات نے بھی ہانیہ کے نقش قدم پر چلتے ہوئے اپنی تصویر شیئر کی ہے جس میں ان کے چہرے پردانے نظرآرہے ہیں۔

مہوش حیات نے اپنی تصویرکے ساتھ معاشرے میں قائم خوبصورتی کے معیار(جوصرف صاف اور شفاف جلد کوہی مانا جاتا ہے) کے خلاف آواز اٹھاتے ہوئے کہا کہ اسٹوڈیو لائٹس، کیمرہ اورگلیمرس میک اپ سے ہٹ کر ہم سب جلد کے ایک جیسے مسائل سے دوچار ہیں اور ہمیں بھی کسی عام لڑکی طرح اپنی جلد کو لے کرعدم تحفظ کا سامنا ہوتا ہے۔ ایک عورت ہونے کے ناطے چلو اسے قبول کرتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں